مورخہ 5فروری بروز جمعہ کو کشمیر کے بہادر و مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پیغام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب ایک ریلی نکالی گئی اور کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اس مظاہرے میں پیغام ویلفیئر فاؤنڈیشن کے قائدین، کارکنان اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اس ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری محترمہ نسرین فضا صاحبہ، نائب صدر جناب الطاف احمد صاحب نے کی اور ان کے ھمراہ پیغام ویلفیئر کے میڈیکل ایڈ کے ڈاکٹر حسیب صاحب، میڈیا کورڈینیٹر جناب انیس شاہ صاحب، آفس انچارج جناب دنیال علی صاحب اور اسٹیج ڈرامہ آرٹسٹ محترمہ ساحرہ فیض صاحبہ،محمد قدیر خان صاحب، جناب صادق صاحب اور دیگر کارکنان موجود تھے اس موقع پر ریلی خطاب کرتے ہوئے محترمہ نسرین فضا صاحبہ نے کہا کہ وادی کشمیر میں وحشیانہ ظلم و تشدد کو روکنے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے انہوں نے اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان قوم کا بچہ بچہ ان کے دکھ سکھ میں انکے ساتھ ھے ہم کبھی بھی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ساتھ ہیں، ریلی سے پیغام ویلفیئر کے نائب صدر جناب الطاف احمد نے اپنی تقریر میں حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کو چائیے کے اب مزید وقت کازیاں کئے بغیر فوری طور پر دیگر ممالک سے رابطہ کرکے اقوام متحدہ پر اس مسئلے کو اقوام متحدہ پہلے سے موجود قراررادوں کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے اور بھارتی حکومت کے غیرقانونی، جابرانہ اور ظالمانہ قبضے سے آذاد کراے، کشمیر میں خون کی ھولی بند کی جائے، ظلم و تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی اور اپنا سلام پیش کیا ۔اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی شرکت کی اور حمایت کی یقین دہانی کروائی ۔۔۔شام کو پریس کلب پر ریلی کا اختتام ہوا.

Write a comment:

*

Your email address will not be published.

© 2014 PaighamWelfare Association

Designed & Developed by Hamza Khalsai
Follow us: